پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سہولت کا آغاز-
پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان سفارتی تعلقات میں ایک مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے ، جس کے تحت دونوں ممالک کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو یکم اگست 2025 سے ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس سہولت کا اطلاق دونوں جانب سے ہوگا، یعنی پاکستانی اہلکار بغیر ویزا کے یو اے ای کا سفر کر سکیں گے اور اماراتی اہلکار پاکستان کا۔ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد، مضبوط سیاسی تعلقات، اور بہتر سفارتی ہم آہنگی کا مظہر ہے۔ پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے بتایا کہ اس معاہدے کے ساتھ میڈیا کے افراد اور دیگر مخصوص شعبوں کے لیے بھی ویزا سہولت میں نرمی کے حوالے سے بات چیت جلد متوقع ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ابوظہبی میں روزنامہ دی نیوز سے گفتگو کے دوران کیا۔ حالیہ دنوں میں پاکستانی نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی یو اے ای آمد اور مشترکہ وزارتی کمیشن (JMC) کے اجلاس کی صدارت نے دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دی ہے، جو گزشتہ بارہ سال بعد منعقد ہوا۔ اس اجلاس کے دوران تین اہم مفاہمتی یادداشتوں (MOUs) پر دستخط ہوئے جن میں سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز ک...