کین ولیمسن کا پاکستانی کرکٹرز سے لگاؤ — ایک دلچسپ انکشاف
نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن نے حالیہ ایک پوڈکاسٹ میں پاکستان کے ان کھلاڑیوں کا ذکر کیا جنہیں وہ ہمیشہ سے پسن کرتے آئے ہیں۔ انہوں نے ماضی کے عظیم بیٹسمن محمد یوسف، یونس خان، شعیب ملک اور انضمام الحق کو اپنے آل ٹائم فیورٹس میں شامل کیا۔ ولیمسن نے کہا کہ انہوں نے ان کھلاڑیوں سے بہت کچھ سیکھا اور ان کے کھیلنے کا انداز ہمیشہ انہیں متاثر کرتا رہا۔
کین ولیمسن نے حالیہ دور کے پاکستانی کھلاڑیوں کی بھی خوب تعریف کی۔ انہوں نے خاص طور پر بابر اعظم، محمد رضوان اور فخر زمان کو سراہا۔ فخر کے بارے میں انہوں نے مذاقاً کہا کہ "وہ نیوزی لینڈ کے لیے ایک ڈراؤنا خواب بن چکے ہیں، جب بھی کھیلتے ہیں، ہر طرف شاٹس مارتے ہیں!" بابر اور رضوان کے ساتھ ذاتی تعلق کو بھی انہوں نے ان کے پسندیدہ ہونے کی ایک بڑی وجہ قرار دیا۔
میری رائے میں کین ولیمسن کی یہ تعریفیں صرف کھیل کی خوبصورتی اور کھلاڑیوں کے باہمی احترام کو ظاہر کرتی ہیں۔ آج کے دور میں جہاں مقابلہ سخت ہوتا ہے، ایسی باتیں کھیل کی روح کو زندہ رکھتی ہیں۔ پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے بھی یہ ایک اعزاز ہے کہ دنیائے کرکٹ کے بڑے نام ان کی کارکردگی کے معترف ہیں۔ یہ تعلقات نہ صرف کھیل کے معیار کو بڑھاتے ہیں بلکہ شائقین کے دلوں میں بھی مثبت اثر چھوڑتے ہیں۔

Comments
Post a Comment