آر سی بی کی پہلی آئی پی ایل جیت کی خوشی، المناک سانحے میں تبدیل-

کرناٹک کے شہر بنگلورو میں رائل چیلنجرز بنگلورو (RCB) کی پہلی آئی پی ایل جیت کا جشن بدھ کے روز افسوسناک سانحے میں تبدیل ہو گیا، جب چنا سوامی اسٹیڈیم کے باہر بھگدڑ مچنے سے تین افراد جاں بحق اور بیس سے زائد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں آئی سی یو میں داخل کیا گیا ہے۔


یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہزاروں مداح اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے لیے مختلف دروازوں سے اچانک اندر جانے کی کوشش کرنے لگے۔ ہجوم کی زیادتی اور سڑکوں پر رش کے باعث ایمبولینسوں کو بھی متاثرین کو فوری اسپتال پہنچانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک مداح اسٹیڈیم کی دیوار پھلانگنے کی کوشش میں گر کر زخمی بھی ہوا۔


پولیس کی بھاری نفری موجود ہونے کے باوجود عوام کے جم غفیر پر قابو پانا مشکل ہو گیا۔ لوگ درختوں پر چڑھ کر اور شاخوں پر بیٹھ کر تقریب کو دیکھنے کی کوشش کرتے رہے۔ حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے باعث فتح کا جلوس پہلے ہی منسوخ کر دیا تھا، مگر اس کے باوجود ہجوم قابو سے باہر ہو گیا۔ اس واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

محمد عامر کی ایک بار پھر کاؤنٹی کرکٹ میں واپسی امیدیں اور خدشات

سوڈان میں اخوان المسلمون کی پابندی: ریاستی استحکام کے لیے ایک تاریخی فیصلہ

ٹرمپ کی کامیابی کا راز: خلیجی اتحادیوں کا تحفظ کیوں ضروری ہے؟