شہزادی مہرا اور فرنچ مونٹانا کے درمیان تعلقات کی افواہیں: حقیقت یا سوشل میڈیا کا واہمہ؟
دبئی کی شہزادی، شیخہ مہرا، ایک بار پھر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، اور اس بار وجہ ان کی مبینہ قربتیں ہیں امریکی-مراکش نژاد ریپر فرنچ مونٹانا کے ساتھ۔ پیرس کی سڑکوں پر دونوں کو ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے دیکھے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں کہ دونوں کے درمیان رشتہ پروان چڑھ رہا ہے۔ اگرچہ کسی نے بھی کھل کر اس رشتے کی تصدیق نہیں کی، مگر تصاویر اور عوامی مشاہدے کچھ اور کہانی سنا رہے ہیں۔
شیخہ مہرا کی زندگی ہمیشہ سے ہی موضوعِ گفتگو رہی ہے، چاہے وہ ان کی شاہی پہچان ہو یا سماجی خدمات۔ وہ دبئی کے حکمران محمد بن راشد المکتوم اور ان کی یونانی نژاد اہلیہ کی بیٹی ہیں۔ 2023 میں ان کی شادی اماراتی کاروباری شخصیت، مانا المکتوم سے ہوئی، مگر 2024 میں انسٹاگرام پر اعلانِ طلاق نے سب کو چونکا دیا۔ اس اعلان نے جہاں ایک نئی بحث چھیڑ دی، وہیں انہیں خواتین کے حقوق کی علمبردار کے طور پر سراہا بھی گیا۔
طلاق کے بعد شیخہ مہرا نے نہ صرف خود کو مضبوطی سے سنبھالا بلکہ ایک خوشبو برانڈ بھی لانچ کیا جس کا پہلا پرفیوم "Divorce" کے نام سے متعارف کروایا گیا۔ وہ فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش ہیں، اور اکثر معاشرے کے کمزور طبقوں کی مدد کرتی نظر آتی ہیں۔ چاہے ان کا ذاتی تعلق فرنچ مونٹانا کے ساتھ سچ ہو یا افواہ، شیخہ مہرا کی شخصیت نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ روایت شکن، خود مختار اور باوقار شاہی شخصیت ہیں۔

Comments
Post a Comment